جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

الیکشن میں حصہ لینے والے 5 پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف مقدمات درج

datetime 26  دسمبر‬‮  2023 |

رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان میں الیکشن میں حصہ لینے والے 5 پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف نصف درجن سے زائد مقدمات درج کرلیے گئے۔جن پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری شفیق، سجاد وڑائچ، ندیم عباس چیمہ اور رئیس محبوب شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے اور امیدوار چوہدری محمد شفیق کے خلاف پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور امیدوار جاوید اقبال وڑائچ کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا۔پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے تھانہ ائیرپورٹ کے درج مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

صادق آباد سے پی ٹی آئی رہنما سجاد وڑائچ اور ندیم عباس چیمہ کے خلاف اشتہاری ملزم کو پناہ دے کر فرار کرانے اور پولیس حملے کا مقدمہ درج ہے،پی ٹی آئی ضلعی صدر اور امیدوار رئیس محبوب احمد کے خلاف بھی اشتہاری ملزم کو پناہ دیکر فرار کرانے کا مقدمہ درج کیا گیا، امیدوار اور سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔سابق ایم پی اے چوہدری شفیق کے خلاف مقدمہ تھانہ بی بی ڈویژن میں اور تھانہ ائیرپورٹ پر درج ہے جبکہ ندیم عباس چیمہ اور سجاد وڑائچ کے خلاف تھانہ سٹی صادق آباد میں اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور امیدوار حلقہ پی پی 267 رئیس محبوب احمد کے خلاف تھانہ بھونگ میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…