جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری افسران، ملازمین کے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی

datetime 26  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے جاری اپنی ایڈوائزری میں واضح کیاہے کہ وہ انتخابی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ وہ چھٹیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اجازت لیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط ہیں جبکہ ضلعی افسران ڈی آراو سے چھٹیوں کی اجازت نامے کے پابند ہوں گے۔

اس میں کہا گیا کہ چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی، صوبائی سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹس کے افسران پہلے چیف سیکریٹری سے چھٹی منظورکروائیں گے۔ایڈوازری میں کہا گیا ہے کہ 19 ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے ،گریڈ 20 یا اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن سے چھٹی کی منظوری لینا ہوگی۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن پاکستان نے اپنی ایڈوائزری میں سرکاری افسران اور ملازمین پر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…