ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا ہے، بلاول نے کراچی کی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، بلاول بھٹو زرداری نے 2018 میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا، کئی دہائیوں سے کراچی کے جیالوں کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے۔

سال 1988میں بے نظیر بھٹو شہید لیاری سے الیکشن لڑ چکی ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری بھی 1993 میں لیاری سے الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے لاڑکانہ، لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127، این اے 194 اور این اے 196 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…