ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد ،قومی اسمبلی کے حلقے سے خواجہ سراء امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

datetime 22  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے سے خواجہ سراء امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے حلقے این اے 47 سے خواجہ سراء امیدوار نایاب علی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔اسلام آباد سے ہی تحریکِ انصاف کے رہنما ظفر علی شاہ نے این اے 47 اور 48 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق امیدوار اب کاغذاتِ نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…