ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اوباش نوجوانوں کی جانب سے بھرے بازار میں ہاتھ پکڑنے اور زبردستی دوستی رکھنے کاکہنے پر شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی

datetime 21  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور ماتھیلو(این این آئی) اوباش نوجوان کی جانب سے بھرے بازار میں ہاتھ پکڑ دوستی رکھنے سے دل برداشتہ ہوکر شادی شدہ خاتون نے زیادہ مقدار میں نشہ آور گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ،ایس ایس پی گھوٹکی کا نوٹس بااثر ملزم گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ڈہرکی شہر کے امام بارگاہ محلہ میں شادی شدہ عورت سعدیہ سومرو نے زیادہ مقدار میں نشہ آور گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ہے، بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل سعدیہ سومرو اپنے شوہر کے ساتھ شہر سے گھر جارہی تھی کہ ایک بااثر نوجوان عبدالحمید چاچڑ نے بھرے بازار میں ہاتھ پکڑ کر دوستی رکھنے پر دبا ڈالا جس سے خاتون اور اس کا شوہر خوفزدہ ہو گئے

بعدازاں ملزم نے اثر رسوخ استعمال کرکے پولیس اہلکاروں کو بھی اس کے گھر بھیج کر دبا ڈالا اور حراساں کیا ،سعدیہ سومرو نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی تھی لیکن اس کو تحفظ فراہم نہیں کیا ، مسلسل ذہنی دبا کے باعث 21 سالہ سعدیہ سومرو نے گزشتہ شب کافی مقدار میں نشہ آور گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی،جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی ، دوسری جانب ورثا نے سعدیہ سومرو کی لاش ڈہرکی پولیس اسٹیشن کے سامنے رکھ کر دہرنا دیا ،ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے اس واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بااثر ملزم حمید چاچڑ کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈی ایس پی اوباوڑو قلندر بخش سومرو کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں واقعے سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…