جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

سعودی شہری نے کھجور سے شیمپو، پرفیوم سمیت 60 مصنوعات تیارکرلیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2023 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں کھجور کے ایک سرمایہ کار اور کسان نے کھجور سے کاسمیٹک مصنوعات تیار کر کھجور کو سے پرفیوم اور شیمپو میں بدل دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق کھجورکی دنیا میں تقریبا 30 سال کا تجربہ رکھنے والے ایک سرمایہ کار اور کسان علی الیاسین نے کہا کہ “میں نے 1998 میں کھجور کے درخت اگانے اور اس کے اجزا سے مختلف اشیا تیار کرنا شروع تیار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ “پھر 2015 میں ہم نے کھجور کے پاڈر تیار کر کے کھجور کے درختوں کی دنیا میں مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے منصوبے کا آغاز کیا۔ ہم نے کھجور کو خشک کیا اور ان کی نمی کو ہٹا کر ایک ایسا پاڈر بنایا جو سفید شکر کی جگہ لے سکے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ان کوششوں کے ضمن ہم آج تک 60 متبادل مصنوعات تیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جن میں کھجور کے کیپسول، گولیاں، لیکن پرفیوم کا خیال ہماری جدید ترین پروڈکٹ ہے۔الیاسین نے نشاندہی کی کہ کھجور کے عطر کا خیال “کھجوروں کی خصوصیات اور ان کے مشتقات” سے متاثر ہونے کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے بہترین خام سے خوشبو دار تیل شامل کرنے کے علاوہ کھجور سے نکالے گئے بہترین قدرتی عناصر کا استعمال کیا جس سے پرفیوم تیار کیا گیا۔ کھجور کے عطر کی قیمتی 200 سے 300 سعودی ریال کے درمیان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…