نئی دہلی(آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہاءپسند ہندﺅں کی مسلمانوں کے خلاف تنگ نظری ، گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کے شبے میں معمر شخص محمد اخلاق کو شہید کر دیا جبکہ ایک بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے ،ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم علاقے میں رہائش پذیر محمد اخلاق کے گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کے شبہ میں انتہاءپسند ہندﺅں کے ایک مشتعل ہجوم نے گھر پر حملہ کر دیا اور وہاں پر موجو تمام افراد کو تشدد کانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ معمر شخص محمد اخلاق موقع پر شہید ہو گیا جبکہ اسکے جواں سالہ بیٹا اور بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جنہیں شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق انتہاءپسند ہندﺅں نے معمر شخص محمد اخلاق کو لاتوں اور مکوں سے تشد د کر کے شہید کیا ،واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کیا تاہم فورسز کے پہنچنے سے قبل ہی مشتعل ہندو انتہا پسند جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔،دوسری جانب شہید محمد اخلاق کی زخمی بیٹی ساجدہ پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں گائے کا گوشت نہیں بلکہ بکر ے کا گوشت موجود تھا ،ہندوانتہا پسندوں نے بلاوجہ گھر میں گھس آئے اور مجھ سمیت میرے والد اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میرا والد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے گائے کو ذبح نہ کرنےکی سختی سے تنبہ کی گئی تھی ان کا کہنا تھا کہ گائے کو ذبح کرنا ہمارے مذہبی عقائد کیخلاف ہے،گائے کو ذبح کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
بھارت،گائے کا گوشت گھر میں رکھنے پر انتہا پسندوں نے معمر مسلما ن کو شہید کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی
-
ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع
-
تیل اور گیس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
مہنگی ایل پی جی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی، سعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا
-
جائیداد رکھنے، خرید و فروخت کرنے والوں پر بڑی شرط عائد کرنے کی تیاری
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 100روپے تک کمی کا امکان،وزیراعظم کا قوم سے خطاب متوقع
-
موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ ، نادرا نے شہریوں کو خبردار کردیا
-
9 اور 10 اپریل کو مقامی چھٹی کا اعلان
-
پی ایس ایل 11: شائقین کیلیے بڑی خبر آگئی
-
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دبا ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے،برطانوی ا...
-
لبنان میں اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل سامنے آگیا



















































