بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2023 |

طور خم (این این آئی)افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے امریکی ہتھیار برآمد کر لیے۔جدید امریکی ہتھیار دورانِ چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے برآمد کیے گئے، افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، جس سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، رائفل گرنیڈ، نائٹ وژن سائٹس اور لیزر بیم شامل ہیں۔ہتھیاروں میں مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…