منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

سندھ میں 12ارب روپے کی سرکاری گندم چوری کا انکشاف

datetime 12  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)محکمہ خوراک سندھ میں گندم کی خرید، فروخت اور محفوظ کرنے کی مد میں 12 ارب 28 کروڑ روپے کے مبینہ غبن اور نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ آڈٹ حکام نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے 12 اضلاع کے محکمہ فوڈ میں اربوں روپے کی گندم چوری، فراڈ اور غبن ہوا ہے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک فوڈ کنڑولر خیرپور نے 3 کروڑ کی مبینہ کرپشن کی ہے، کھلے اسمان تلے گندم رکھنے پر ساڑھے سات ارب کا نقصان ہوا۔

سندھ کے چار اضلاع میں وقت پر گندم اسٹاک نہ نکالنے پر 1 ارب روپے کا نقصان ہوا، ضلع مٹیاری کے ایک فوڈ انسپکٹر نے ایک ارب روپے کی گندم خورد برد کی یا کرائی۔رپورٹ کے مطابق باردانہ خریداری اور ٹرانسپورٹ کی مد میں محکمہ فوڈ کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دو کروڑ روپے کی گندم چوری ہوئی۔محکمہ فوڈ سندھ کے مطابق یہ معاملہ مالی سال 2021 اور 2022 میں سامنے آیا تھا، مبینہ کرپٹ افسران اور حکام کے خلاف کارروائی جاری ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…