ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی انٹرنیشنل بانڈز کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)بین الاقوامی مالی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی قیمت 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی حمایت کے بارے میں پرامید ہونے کی وجہ سے پاکستان پر قرضوں کا دبا ئوبرقرار ہے تاہم حکومت کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی بانڈز مئی کے بعد سے اپنی سطح سے تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2036 کے ڈالر ڈینومیٹیڈ بانڈ کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جو 2.4 سینٹ اضافے سے 57.76 سینٹ پر پہنچ گیا، 2025 میچورٹی کی قیمت میں 2 سینٹ کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 82.37 سینٹ ہوگئی جو مئی 2022 کے بعد اس کی مضبوط ترین سطح ہے۔

بانڈز کی قیمت میں اضافے کا تازہ ترین مرحلہ جو گزشتہ ماہ شروع ہوا، سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ فروری میں ہونیوالے انتخابات سیاسی استحکام فراہم کریں گے اور معاشی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی 700 ملین ڈالر کی فنڈنگ کو غیر مقفل کرنے کے معاہدے نے بھی پاکستانی بانڈز کو فروغ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…