جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

18 سالہ نوجوان کی 35 سالہ لڑکی سے شادی کے چرچے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 18 سالہ نوجوان نے 35 سالہ کزن سے پسند کی شادی کرلی جس کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہیں۔ فیصل آباد کے شہزاد اور کومل نے بتایا کہ ان کی شادی کوئی آسان نہیں تھی، عمروں کے فرق کے باعث دونوں میاں بیوی کیلئے اپنے گھروالوں کو منانا خاصا دقت طلب رہا۔35 سالہ کومل نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘شہزاد اور میں آپس میں کزن ہیں، شہزاد کو مجھ سے محبت ہوئی اور پھر میں بھی ان سے محبت کرنے لگی جس کے بعد ہم دونوں نے شادی کرلیکومل کے مطابق ‘پہلے مجھے لگتا تھا کہ ان کی عمر مجھ سے چھوٹی ہے لیکن جب شہزاد نے مجھے پروپوز کیا تو میں بھی ان سے محبت کرنے لگ گئی، دوستوں نے بھی کہا کہ شہزادکی عمر چھوٹی ہے لیکن پھر میں نے سوچا جب پیار کیا تو ڈرنا کیسا، یوں سمجھیں کہ شادی سے پہلے کئی رکاوٹیں آئیں لیکن ہم نے اپنی فیملیز کو منالیا، میں شہزاد کو پیار سے مٹھو کہتی ہوں۔

دوسری جانب شہزاد نے بتایا کہ ‘پورے خاندان میں مجھے صرف کومل ہی اچھی لگتی تھی اور میں ان سے ہی محبت کرتا تھا یہ مجھے بہت شریف اور پیاری لگتی تھیں، ساری رات مجھے انہی کی یاد آتی تھی میں ان کو پیار سے پنکی بلاتا ہوں۔شہزاد نے بتا یا کہ ‘جب میں نے گھروالوں کو بتایا کہ میں کومل سے شادی کرنا چاہتا ہوں تو گھر میں مجھے مارا پیٹا لیکن میں نے نہیں مانی شادی کے بعد اب سارے گھر والے خوش ہیںـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…