جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عورت کی زندگی میں ہمدرد بن کر آنیوالا دوسرا مرد سانپ ہوتا ہے: نادیہ خان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو مضبوط رکھیں اور کسی بھی صورت کوئی خاتون کبھی کسی مرد کے آگے بالکل کمزور نہ پڑے، انہیں اپنے دل کا حال نہ بتائے، کیونکہ ایسا کرنے سے وہ مرد ان کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اور ایسے مرد سانپ کی طرح ہوتے ہیں۔نادیہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں ان سمیت دیگر اداکارائیں اور خواتین بھی شریک ہوئیں اور انہوں نے عورتوں کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کہاکہ اگر کسی خاتون کو طلاق ہوجائے یا اس کے رومانوی تعلقات ختم ہوجائیں تو وہ فوری طور پر کسی بھی صورت میں دوسرے مرد کے ساتھ روابط میں نہ آئے، ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ عام طور پر خواتین جب ایک بار اونچائی سے گرتی ہیں تو زیادہ تر امکان یہی ہوتا ہے کہ انہیں دوبارہ بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسے ہی وقت میں وہ کمزور پڑ جاتی ہیں لیکن اس وقت ہی انہیں مضبوط ہونا چاہیے۔

نادیہ خان کے مطابق جب خواتین کمزور پڑتی ہیں، وہ طلاق یا کسی سے تعلقات ختم ہونے کے دور سے گزر رہی ہوتی ہیں، تب ان کے پاس بہت سارے لوگ انہیں سہارا دینے کے لیے آتے ہیں اور وہ ان کا ہمدرد بننے کا ڈراما کرتے ہیں۔ٹی وی میزبان نے کہاکہ ایسے ہی وقت میں خواتین کو کسی بھی صورت میں کسی مرد کو اپنے دل کا حال نہیں بتانا چاہیے، انہیں کسی مرد کے سامنے رونا نہیں چاہیے۔نادیہ خان نے کہا کہ کسی مرد کے سامنے رونے والی خاتون کا وہ مرد ہر حال میں فائدہ اٹھاتا ہے۔اداکارہ نے خواتین کی زندگی میں آنے والے ایسے مطلبی اور فائدہ مند مرد کو سانپ بھی قرار دیا اور کہا کہ خواتین کو ایسے ہی مرد حضرات سے بچنا چاہیے اور اس وقت ہی انہیں مضبوط ہونا چاہیے۔

انہوں نے خواتین کو تجویز دی کہ وہ پہلے تعلقات کی ناکامی کے بعد خودمختار بنیں، روزگار اور کاروبار کریں، گھر بنائیں، اس کے بعد پرسکون ہوکر کسی سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے سے متعلق فیصلہ کریں۔نادیہ خان نے کہاکہ عام طور پر خواتین اس وقت بھی غلطی کرتی ہیں جب ان کے سابق شوہر یا سابق بوائے فرینڈ شادی کر لیتے ہیں اور وہ انہیں جلانے اور دکھانے کے لیے بھی مجبورا شادی کرتی ہیں لیکن بعد میں انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کا فیصلہ غلط تھا۔

اداکارہ نے کہاکہ عام طور پر خواتین دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر ایک مرد کے بعد دوسرے مرد کا سہارا تلاش کرتی ہیں اور ایسی عورتوں کے دل کو ان کا دماغ ورغلاتا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے بھی شروع میں غلطیاں کیں لیکن بعد میں وہ اپنے دماغ کا کھیل سمجھ گئیں، اب وہ ایسی کوئی بات سوچتی ہی نہیں جس کے متعلق وہ سوچنا ہی نہیں چاہتیں۔تاہم اداکارہ نے اپنی غلطیوں سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی اور خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دل اور دماغ کی سننے کے بجائے دماغ کو اپنے کنٹرول میں رکھیں اور ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی کرکے کمزور نہ پڑیں اور دوسرے مرد کو دوبارہ سہارا بنانے کی غلطی نہ کریں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…