جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان ٹیم کو دھچکا،حسن علی بخار میں مبتلا، جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023 |

چنئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے (آج) جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حسن علی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے تاہم اب پی سی بی کے مطابق حسن علی (آج) جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے،انہیں بخار کی وجہ سے آرام دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کی جگہ (آج) جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم 14 اکتوبر کو بھارت، 20 اکتوبر کو سٹریلیا اور پھر 23 اکتوبر کو افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے راستے دشوار کر چکی ہے۔پاکستان اب 27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…