جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شلپا شیٹھی نے شوہر کو چپل کیوں ماری؟ راج کندرا کا انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی فلم یوٹی 69 کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا کی ڈیبیو فلم یوٹی 69 کی کہانی ان کے 2021 کے دوران تقریباً 2 ماہ جیل میں گزارے گئے وقت کے اردگرد گھومتی ہے تاہم ریلیز کیے گئے ٹریلر میں ان کے پورنوگرافی کیس کے حوالے سے کوئی سین موجود نہیں ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راج کندرا نے اپنے فلم میں کام کرنے سے متعلق شلپا کے فوری ردعمل کا بتایا۔

راج کندرا نے بتایا کہ جب انہوں نے شلپا کو اپنے فلم میں کام کرنے سے متعلق بتانے کا سوچا تو شلپا ان سے چند قدم دور کھڑی تھیں کیوں کہ میں اس گفتگو کیلئے ان کے نزدیک نہیں جانا چاہتا تھا۔راج کندرا کے مطابق میں نے شلپا کو بتایا کہ’ میرے پاس ایک اسکرپٹ ہے اور میں اس کیلئے ان کے جواب کا منتظر ہوں ، یہ کہتے ہی میں جیسے ہی مڑا میرے منہ پر ایک اڑتی ہوئی چپل آئی’۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ میرے فلم بنانے کے آئیڈیے کو رسکی لے رہی تھی یا پھر شلپا کو لگ رہا تھا کہ جس فلم کی میں بات کررہا ہوں وہ بنے ہی نہ، اس کے بعد میں نے فلم ڈائریکٹر کو شلپا کو سمجھانے کیلئے ان کے پاس بھیجا، انہوں نے جب سمجھایا تو شلپا نے اس چیز کوسمجھا کہ یہ فلم صرف ایک کیس پر مبنی نہیں ہے بلکہ ایک انسان کی کہانی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…