جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈکپ،کوہلی کی سنچری، بنگلادیش کو ہرا کر بھارت نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2023 |

پونے(این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلادیش کو 7وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی،بھارت نے بنگلادیش کا 257رنز کا ہدف 42ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا،ویرات کوہلی 103رنز بناکر ناقابل شکست رہے، شبھمن گل 53اور روہت شرما نے 48رنز کی اننگز کھیلی،بنگلادیش کے خلاف بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج اور جڈیجا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،شاندار بیٹنگ کرنے پر کوہلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

جمعرات کوپونے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنائے، لٹن داس 66رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر تنزید حسن اور لٹن داس نے کیا ، بنگلادیشی اوپنرز نے 14اوورز اور 4گیندوں کے دوران93رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی لیکن پھر تنزید حسن 43گیندوں پر 51رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بعد ازاں اوپنر لٹن داس 66، کپتان نجم الحسن شانتو 8اور مہیدی حسن میراز صرف 3رنز پر آئوٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ توحید نے 16اور مشفیق الرحیم نے 38اور محمود اللہ نے رنز کی اننگز کھیلی، ناسم احمد نے 14رنز بنائے، یوں بنگلادیش نے مقررہ 50اوورز 8وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج اور جڈیجا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش کے 257رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز نے شروعات سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، اوپنرز روہت شرما اور شبھمن گل کے درمیان 88رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر روہت 48رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں گل نے نصف سنچری اسکور کی لیکن پھر وہ 53رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شریاس ائیر 19رنز بناسکے۔

ایسے میں ویرات کوہلی نے ایک بار پھر ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔یہ ان کے ون ڈے کیریئر میں 48ویں سنچری ہے۔بنگلادیش کے خلاف کوہلی نے 103رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول 34رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔بھارت نے بنگلادیش کا 257رنز کا ہدف با آسانی 42ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔شاندار بیٹنگ کرنے پر کوہلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔یہ بنگلادیش کی ایونٹ میں تیسری شکست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…