اسلام آباد(این این آئی)سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوروں سے 10ارب 16کروڑ کی ریکوری کا دعویٰ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں راشد لنگڑیال نے انسداد بجلی چوری سے متعلق مختلف ڈسکوز کی مہم کے اعداد و شمار جاری کئے۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم کی بجلی چوری کنٹرول مہم کے دوران سیپکو، حیسکو اور پیسکو کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا کہ بجلی چوروں سے گزشتہ 10 دن میں 8 ارب جبکہ مجموعی طور پر 10ارب 16کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب تک بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں 17ہزار 646مقدمات درج کیے گئے جبکہ 3ہزار 186افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سیکریٹری پاور ڈویژن کا بجلی چوروں سے 10ارب 16کروڑ کی ریکوری کا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خود کشی سے پہلے
-
پیٹرول سستا ہوگیا، نئی قیمت کا اعلان کردیا گیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
سونے کی قیمتیں ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے شادی کے لیے 2 لاکھ روپے کیسے ملیں گے؟ طریقہ کار سامنے آگیا
-
5 ماہ کی حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین؛ 2 بیٹیوں کی ماں کا قاتل سسر نکلا
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ سے نیچے آگیا
-
پاکستانی مارکیٹ میں35 ہزار روپے تک کے بجٹ میں پانچ بہترین اسمارٹ فونزدستیاب
-
یورپی یونین بلیو کارڈ! پاکستانیوں کے لیے یورپ میں ملازمت اور رہائش حاصل کرنے کا سنہری موقع
-
برطانوی جریدے کا بھارتی فضائیہ کے چار رافیل طیارے کم ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف
-
سرگودھا،گھریلو جھگڑے پر سسر نے آہنی راڈ مار کر اپنی دو بہوئوں اور پوتے کو قتل کر دیا
-
اسلامی ملک جانے والوں کیلیے بڑی خبر، پاکستانیوں کے لیے خصوصی ویزا
-
ملک بھر میں سونا کی قیمت مسلسل 6 روز گرنے کے بعد مستحکم



















































