کراچی(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایڈووکیٹ خالد محمود نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سائیکل پر ملیر کورٹ کا رخ کرلیا۔کراچی کے ملیر کورٹ میں سائیکل پر پہنچنے والے ایڈووکیٹ خالد محمود نے کہا کہ مہنگائی نے وکلا کے لئے بھی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں بطور احتجاج سائیکل پر عدالت آیا ہوں۔ایڈووکیٹ خالد محمود نے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پیٹرول کی سواری ترک کریں اور سائیکل استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ غریب اور دہاڑی دار طبقہ پریشان ہے کہ گھر کا کرایہ دے یا پیٹرول ڈلوائے۔وکیل نے کہا کہ حکمراں طبقے کے لیے پیٹرول اور بجلی مفت ہے، عوام کے لئے سب کچھ مہنگا اور ناپید کردیا گیا ہے۔