مکوآنہ ( این این آئی )فیصل آباد، ڈجکوٹ میں درندگی کی انتہا،15 سالہ بچی کو ڈاکٹر نے مبینہ زیادتی کانشانہ بناڈالا ۔تفصیلات کے مطابق والدہ کی میڈسن لینے گئی ڈاکٹر نے بھتیجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے چچا کی مدعیت میں ڈاکٹر کیخلاف 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،بھتیجا اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اپنی والدہ کی میڈسن لینے نجی کلینک میں گیا،
ملزم نے متاثرہ بچی کی والدہ کو بے ہوشی کا انجکشن دیکر بھتیجے کو میڈیکل رپورٹس لینے گھر بھیج دیا، ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائل کی بھتیجی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم ڈاکٹر امیر ذوالفقار کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔