منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

شوہر بلال کو کراچی میں اغوا کر لیا گیا، حریم شاہ کا دعویٰ

datetime 4  ستمبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے شوہر بلال شاہ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔حریم شاہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے،وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔

ٹک ٹاکرحریم شاہ نے بتایا کہ اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق ڈالے میں آئے افراد بلال کو اٹھاکر لے گئے۔

حریم شاہ کے مطابق مجھے نہیں پتہ میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ میرے شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شوہر کی بازیابی کیلئے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق بلال شاہ سے حریم شاہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔دوسری جانب حریم شاہ کامؤقف ہے کہ متنازع باتیں پھیلانے والا اکاؤنٹ میرا نہیں،پتہ نہیں کون چلا رہا ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…