جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

طارق عزیز مرنے سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے: اہلیہ کا انکشاف

datetime 17  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لیجنڈ میزبان طارق عزیز کی اہلیہ حاجرہ طارق عزیر نے انکشاف کیا ہے کہ طارق عزیز مرنے سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے۔حال ہی میں حاجرہ طارق عزیز شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور بتایا کہ انھیں لگتا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مداحوں کی طارق عزیز سے محبت اور چاہت میں کمی آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، مداحوں کی ان سے محبت اور ان کی عزت میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

صحافی کی جانب سے طارق عزیز کی آخری خواہش سے متعلق کیے گئے سوال پر حاجرہ نے بتایا کہ اپنی زندگی میں طارق عزیز کو جن چیزوں کے بھول جانے کا خدشہ ہوتا تھا تو وہ انھیں لکھ کر کتابوں میں رکھ لیتے تھے، حال ہی میں ان کی ایک کتاب جب میں نے کھولی تو اس میں ایک پرچی تھی جس پر درج تھا کہ میری آنکھیں عطیہ کرنے کیلئے ہیں۔حاجرہ طارق نے بتایا کہ ان کی ڈائری سے نکلنے والی پرچی سے معلوم ہوا کہ طارق عزیز اپنی آنکھوں کو عطیہ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی اچانک موت کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔حاجرہ طارق عزیز نے بتایا کہ ہمیں اس خواہش کا علم حال ہی میں ہوا اگر چہ وہ اس خواہش کا ذکر اپنی زندگی میں ہم سے کر چکے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی اچانک موت کے غم میں ہمیں یہ خواہش یاد نہیں رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…