پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

 حجاج کرام (آج )کن فرائض کی ادائیگی کریںگے؟

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی) لاکھوں حجاج کرام آج( جمعرات )بمطابق10ذوالحجہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور جانور قربان کرنے کے بعد احرام کھول دیں گے ۔حج کے موقع پر لاکھوں حجاج کو جانور ذبح کرنے کی سہولت مہیا کرنے اور ان جانوروں کا گوشت استعمال میںلانے کے لئے سعودی حکومت نے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اجتماعی قربانیوں کا انتظام کیا ہے ۔ حاجیوں کو جانور خود ذبح نہیں کرنے پڑتے بلکہ ان کی طرف سے قربانی کر کے انہیں قربانی کے وقت سے آگا ہ کر دیا جاتا ہے تا کہ وہ احرام کھول سکیں ۔ قربانی کا یقین کے بغیر احرام کھولنا اور بال کٹوانا بھی درست نہیں۔ سعودی عرب میں قربانی کے کوپن فروخت کرنے کا مجاز ادارہ صرف اسلامی ترقیاتی بینک ہے جو مکہ مکرمہ میں بینک الراجعیکے ذریعے کوپن فروخت کرتا ہے، اس کوپن کی قیمت495ریال ہے ۔ بینک والے حاجی کی طرف سے کی جانے والی قربانی کے وقت کے بارے میں بتا دیتے ہیں جس کے کچھ دیر بعد احرام کھولا جا سکتا ہے۔حج کے دوران ذبح کئے جانے والے لاکھوں جانوروں کا گوشت استعمال میں لانے کے لئے سعودی عرب میں قربانی کے گوشت سے استفادے کا پراجیکٹ 1403ھجری میں شروع کیا گیا تھا۔ جس کے تحت قربانی کا گوشت افغان مہاجرین کو ارسال کیا جاتا تھا اور اب یہ دنیا کے مختلف ملکوں میں ضرورت مند مسلمانو ں کو بھیجا جاتا ہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…