دمشق(نیوزڈیسک)روس شام کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا،عالمی تنقید کو نظر اندازکرتے ہوئے شام کے لئے بڑا اقدام،بھاری اسلحہ و عسکری سازو سامان شام منتقل کردیا،،شامی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ مزید روسی عسکری سازوسامان شام پہنچا دیا گیا ہے۔شامی حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ پانچ طیاروں سمیت دیگر اسلحہ جہادیوں کے خلاف محاذوں پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مغربی ممالک پہلے ہی اس شورش زدہ ملک میں روسی عسکری مداخلت پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ۔تر جمان کے مطابق روسی مداخلت سے شامی تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ماسکو حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی صدر کو اسلحے کی فراہمی کا اقرار کرچکی ہے۔