ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں، شائستہ لودھی کا شکوہ

datetime 18  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف ٹی وی اداکارہ، میزبان و ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جب بھی شاپنگ پر جاتی ہیں تو لوگ اْنہیں اْن کے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں۔شائستہ لودھی نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم، یوٹیوب کے ایک چینل کو انٹرویو دیا ہے، شائستہ لودھی نے اس انٹرویو کے دوران معاشرتی برائیوں اور سوشل میڈیا پر پھیلی منفی سوچ سے متعلق بات کی۔شائستہ لودھی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ باہر جاتی ہیں تو اکثر لوگ غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ یا بہن ہوں، کچھ لوگ تو طنزیہ انداز میں یہاں تک  کہہ دیتے ہیں کہ میرے بیٹے بڑے ہوگئے ہیں اسی لیے اب مجھے لباس پہننے کا انداز بدل لینا چاہیے۔

شائستہ کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے بچوں کی ماں نہیں لگتیں اور اگر آپ نے نوجوانی میں بچے پیدا کر لیے ہیں تو اس میں آپ کا کیا قصور ہے؟ مجھے اس پر بھی لوگوں کی جانب سے ٹرول کیا جاتا ہے۔شائستہ لودھی نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ طنز کرتے ہیں کہ  مجھے شرم نہیں آتی! بچے اتنے بڑے ہوگئے ہیں اور ماں (میں) اس طرح کے کپڑے پہن رہی ہوں۔شائستہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے سے متعلق بتایا کہ  ایک بار وہ پاکستان سے باہر اپنے بیٹے کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھیں۔

اس دوران کاؤنٹر پر بیٹھے شخص نے میرے بیٹے کو بیٹے میری جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دوست سے بھی پوچھ لیں کہ اِنہیں کچھ چاہیے تو نہیں؟اداکارہ کا بتانا تھا کہ مجھے اس وقت بہت ہنسی آئی اور میں نے کاؤنٹر پر بیٹھے شخص کو واضح کیا کہ میں اس کی دوست نہیں ماں ہوں۔شائستہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو منفی اور مثبت دونوں طرح سے لے سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے لوگوں کی ایسی عادت ہے کہ ہم اس بات کو طعنہ بنا دیتے ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…