ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں آن لائن جعلی ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف

datetime 7  جولائی  2023 |

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں آن لائن جعلی ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف, ملت ایکسپریس کراچی سے فیصل آباد آنے والی ٹرین میں 50مسافر جعلی ٹکٹوں پر سفر کرتے پکڑے گئے مسافروں سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ اور جرمانہ وصول جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکیآن لائن جعلی ٹکٹیں جاری کرنے والے گروہ کے چارملزمان کوگرفتار کرلیا

مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئیے چھاپے مارجارہے ہیں محکمہ ریلوے نے مزیدتحقیقات شروع کردی تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا جارہاہے جس میں مبینہ طور پر محکمہ کے کرپٹ ملازمین بھی شامل ہیں ریلوے کے ٹکٹوں کی مد میں ہرسال کروڑوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کی جارہی ہے اوراسطرح محکمہ ریلوے کو نقصان پہنچایا رہاہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے پاکستان کے گروپ انسپکٹر آف اسپیشل ٹکٹ ایکیزامیرفیصل آباد محمد طلحہ نے ایس ٹی ای محمدارشاد اور ایس ٹی ای شاہد پرویز کے ہمراہ کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس کے ٹکٹ چیک کرنے شروع کئے تو دوران چیکنگ 50مسافرآن لائن جعلی ٹکٹوں پر سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے مسافروں سے کرایہ اور جرمانے سمیت ایک لاکھ دس ہزار ایک روپے وصول کیا گیا

جبکہ آن لائن جعلی ٹکٹیں جاری کرنے والے ملزمان علی مراد, شہزاد,احسان علی,اورمجھدی کے خلاف محمدطلحہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے بتایا گیا کہ ملزمان ایک عرصہ سے جعلی آن لائن ٹکٹیں تیار کرکیفروخت کررہیتھے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ جعلی ٹکٹوں سے پاکستان ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…