جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

عالمگیرترین کی لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر سامنے آگئی

datetime 7  جولائی  2023 |

لاہور:  استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ، پیڑن اِن چیف جہانگیرترین کے بھائی عالمگیرترین کی لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر سامنے آگئی۔ جس میں لکھا کہ جِلدی بیماری کی وجہ سے مستقل اسٹیرائیڈز لینا پڑتی ہیں، ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمگیرترین کی لاش کے قریب سے ملنے والی تحریرکے متن میں عالمگیر ترین نے اپنی خودکشی کی وجہ بیماری بتائی۔

میں اپنی زندگی سے پیار کرتا ہوں، 6مہینے پہلے تک میری زندگی اطمینان بخش تھی، مجھے جِلدی بیماری ہے جس کی وجہ سے مجھے مستقل اسٹیرائڈز لینا پڑتی ہیں۔چہرے کی جلدی بیماری کے علاج کے باعث چہرے کی بائیں جلد کو نقصان ہوا ہے۔مجھے کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا، چہرے کی جلد کو نقصان پہنچ رہا تھا۔جلدی بیماری سے آنکھیں متاثر ہوئیں، جس کے باعث پڑھنا تک بند کردیا۔

تحریر کے متن میں مزید لکھا کہ کمر درد کے باعث رات کو نیند کی گولیاں تک کھانی پڑیں۔ بھرپور زندگی گزاری ہے ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا۔تحریر میں مزید لکھا کہ جہانگیر میرے نوکر عالم کا خیال رکھنا۔ میرے ملازم نے ساری زندگی میری خدمت کی اس کو پولیس پریشان نہ کرے۔ مزید برآں عالمگیرترین کے پوسٹمارٹم سے پتا چلا ہے کہ عالمگیرترین کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…