جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے، شہریار خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،برس پڑے

datetime 22  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے، اب اس سے سیریز کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، چند ہندو انتہا پسند نہیں چاہتے کہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد ہو،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان کنفردم کردیا تاہم عیدالاضحی کے بعد پاک بنگلا وومن سیریز کی تاریخیں عید کے بعد طے کی جائیں گی،زمبابوے اور انگلینڈ کے دورے کے دوران انتخاب عالم منیجر ہوں گے،16اکتوبر کو آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جارہا ہوں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے ۔بھارت کے ساتھ 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا ہے اور بھارتی حکام نے آئی سی سی اجلاس میں سیریز کی یقین دہانی بھی کرائی ۔اس لئے اب بھارت سے کھیلنے کی کوئی درخواست نہیں کی جائےگی۔بھارت خود بتائے کہ وہ کھیلنا چاہتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو 1999 میں بھارت میں دھمکیاں بھی ملیں اور ایک وقت تھا کہ کلکتہ میچ کے دوران سچن ٹنڈولکر کے رن آﺅٹ ہونے پر گراﺅنڈ میں جلا ﺅگھیرا بھی ہوا اس کے باوجود ہم نے کرکٹ کھیلی۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان کنفردم کردیا تاہم عیدالاضحی کے بعد پاک بنگلا وومن سیریز کی تاریخیں عید کے بعد طے کی جائیں گی جب کہ سیریز کے 2 میچز لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ بی سی سی کے سابق صدر جگموہن ڈالمیا نے پاکستان میں کرکٹ کے حامی تھے ان کے انتقال پر تعزیت کے لئے بھارت جاﺅں گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ زمبابوے اور انگلینڈ کے دورے کے دوران انتخاب عالم منیجر ہوں گے۔سابق ٹیم منیجر نوید چیمہ نے جتنا بھی کام کیا وہ قابل تعریف ہے ۔انہوںنے سپر لیگ کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ اس کی تیاریاں جاری ہیں اور مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ وہ وقت جلد آئے جب اس ایونٹ کا انعقاد پاکستان کی گراﺅنڈز پر ہو ۔انہوں نے کہا کہ یونس خان ، معین سمیت سب کو طلب کیا تھا جو اپنی مرضی سے نہیں آئے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…