جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے متعلق عمر اکمل کی پیش گوئی

datetime 22  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے پاک سری لنکا سیریز سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم سری لنکا میں سیریز جیت سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم سری لنکا میں سیریز جیت سکتی ہے۔عمر اکمل نے کہا کہ سری لنکا میں ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، کیمپ میں قومی کرکٹرز نے دورہ سری لنکا کے لیے سخت محنت کی ہے، ابھی عید کے بعد پھر کیمپ لگنا ہے، تیاری کا مزید موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کرکٹرز منتخب ہوئے ہیں وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، ٹف کنڈیشنز کے باوجود پاکستان ٹیم سیریز جیتے گی۔عمر اکمل نے کہا کہ میں نے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی، میں نے ابھی ہار نہیں مانی، فٹنس پر مزید کام جاری رکھوں گا۔ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ میری مڈل آرڈر میں پرفارمنس سب کے سامنے رہی ہے، کرکٹ فینز بہتر بتا سکتے ہیں کہ مڈل آرڈر میں میری ضرورت ہے یا نہیں، اس وقت مڈل آرڈر میں افتخار احمد بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…