جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی اسد عمر، شاہ محمود کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

datetime 21  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کہ پٹیشنرز اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی ہائیکورٹ کے باہر گاڑی میں ہیں، باہر پولیس نے ناکہ لگایا ہوا ہے گاڑی سے نکلے تو گرفتار ہوجائیں گے۔عدالت نے کہا کہ ایسے کیسے گرفتار ہو جائیں گے؟ کیا کوئی عدالتی نظیر موجود ہے کہ کسی کو بغیر پیشی ضمانت ملی ہو؟ جس پر اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پیش ہوئے بغیر ضمانت ملنے کی نظیر موجود ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہم (آج) جمعرات تک کا وقت دے دیتے ہیں درخواست گزار پیش ہوجائیں، وکیل نے جج سے درخواست کی کہ آپ اس درخواست کو حمزہ شہباز کیس کی طرح حفاظتی ضمانت میں تبدیل کر دیں۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون واضح ہے، حفاظتی ضمانت نہیں دے سکتے، درخواست گزار عدالت میں موجود نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…