جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کا حکم

datetime 20  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ممنوع فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دیدیا۔عدالتِ عالیہ میں جسٹس بابر ستار نے ممنوع فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی کو سنتے ہوئے فیئر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کریں۔عدالت نے شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیے تھے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔جسٹس بابر ستار نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ لارجر بینچ کے فیصلے کے مطابق کارروائی آگے کیوں نہیں بڑھا رہے؟ عدالت کا وقت آپ کیوں ضائع کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ پٹیشنر کے خلاف شوکاز کی کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی، دیگر گواہوں کو جرح کے لیے طلب کیا گیا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کیس کی سماعت کا موقع کیوں نہ دیا جائے؟ آخر ایسی کیا بات تھی کہ الیکشن کمیشن کو فیصلے میں سمجھ نہیں آئی؟ آپ کو کس نے کہا کہ آپ ہائی کورٹ کے آرڈر کے پابند نہیں ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…