ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا’ ادارہ شماریات

datetime 20  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی )پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔اعدادوشمارکے مطابق 15جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1134 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.40 فیصدزیادہ ہے۔

اس سے قبل ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1130 روپے ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی جو پہلے ہفتے کے مقابلہ میں 0.29فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1167 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے، راولپنڈی 1161 روپے، گوجرانوالہ1140 روپے، سیالکوٹ 1150 روپے، لاہور1161، فیصل آباد1120 روپے، سرگودھا 1115 روپے، ملتان 1142 روپے، بہاولپور1167 روپے، پشاور 1113 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1060روپے ریکارڈکی گئی۔اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1128 روپے، حیدرآباد 1150 روپے، سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1163 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…