جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

بنگال ٹائیگرز نے 21ویں صدی کی سب سے بڑی فتح پالی

datetime 18  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)بنگال ٹائیگرز نے21ویں صدی کی سب سے بڑی فتح پالی جبکہ واحد ٹیسٹ میں افغانستان کو546رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر میزبان سائیڈ نے جمعے کو ہی 425رنز 4وکٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی تھی

افغانستان کو 662رنز کا ہدف دینے سے ہی ٹائیگرز کی جیت کا امکان روشن ہوگیا تھا۔گزشتہ روز پہلی ہی گیند پر ابراہیم زدران کی وکٹ گنوانے والی افغان ٹیم نے کھیل ختم ہونے تک2وکٹ پر 45رنز بنا لئے، چوتھی صبح مہمان سائیڈ نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی مگر میزبان بولرز کے سامنے اس کی ایک نہ چلی، کھیل کو اختتام کے قریب دیکھنے کی وجہ سے ابتدائی سیشن میں توسیع کی گئی۔آخری بیٹر ظاہر خان، تسکین کے بائونسر پر ریٹائر ہرٹ ہوئے،اس طرح افغان ٹیم کی دوسری باری 115رنز پر تمام ہوگئی، رحمت شاہ نے سب سے زیادہ 30رنز بنائے، تسکین نے 4 اور شرف الاسلام نے 3وکٹیں لیں۔اس طرح بنگلہ دیش کو546رنز سے فتح حاصل ہوئی ،یہ 21ویں صدی اور ٹیسٹ تاریخ میں تقریباً90برس کے دوران سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل آسٹریلیا نے 1934میں انگلینڈ کو562رنز سے ہرایا تھا،یہ بنگلہ دیش کا اپنی آخری بڑی فتح سے تقریباً دگنا مارجن ہے، اس سے قبل ٹیم نے زمبابوے کو چٹاگانگ میں2005میں 226رنز سے مات دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…