ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد ہو گی

datetime 17  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد ہو گی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کر دیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…