منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

اسلامک ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 600 ملین ڈالرز دیگا

datetime 17  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (آئی ڈی بی) پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 600ملین ڈالرز کے پروجیکٹ فنانسنگ کی منظوری دینے کے لیے تیار ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں چشمہ رائٹ بینک کینال کے لیے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

جنگ اخبار میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے صحافیوں کے ایک منتخب گروپ کو تصدیق کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مختلف کثیرالجہتی اور دو طرفہ عطیہ دہندگان کی جانب سے پیشگی مرحلے پر 4 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں اور آئندہ مالی سال میں مختلف منصوبوں کو ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لئے 1.7 ارب ڈالرز کی منظوری دی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک 600 ملین ڈالرز قرض فراہم کر رہا ہے۔پاکستان کثیر جہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے کُل 2.7 ارب ڈالرز کی توقع کر رہا ہے۔ 2.7 ارب ڈالرز کے علاوہ آئی ڈی بی سے مزید 600 ملین ڈالر کا قرضہ ہے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 4 ارب ڈالرز کے قرضوں کی ادائیگی ہے جو پیشگی مرحلے میں ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…