لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کی بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پہلے 10ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.39 فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 میں صنعتی پیداوار 21اعشاریہ 7فیصد گرگئی۔ چینی کی پیداوار میں 10ماہ میں15.43فیصد کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سوتی دھاگے کی پیداوارمیں 20.53فیصد کی کمی ہوئی، کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں11.38فیصد کی کمی ہوئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں11.24فیصد کی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق کھاد کی پیداوار میں 8.80فیصد کی کمی ہوئی۔ گاڑیوں کی پیداوار میں 45.58فیصد کمی ہوئی جبکہ سیمنٹ کی پیداوار میں13.84فیصد کی کمی ہوئی۔