ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

پی سی بی کا آئندہ سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان، معاوضوں میں اضافہ

datetime 13  جون‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 24-2023ء کے سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا، معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ،ثمن ذوالفقار میچ ریفری پینل میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بھی بن گئیں۔پی سی بی نے منگل کے روز نئے سیزن 24-2023ء کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا ہے۔

اس سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چار سال بعد دوبارہ ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سیزن میں میچز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔گزشتہ سیزن میں فرسٹ الیون کے مجموعی طور پر 97 میچز کھیلے گئے تھے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014 کے آئین کی بحالی کے بعد 24-2023ء کے سیزن میں فرسٹ الیون کے تقریباً 200 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارکردگی کے سالانہ جائزے اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر کیٹیگری میں میچ آفیشلز کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے جس سے ان میچ آفیشلز کو موجودہ سسٹم میں کام کرنے کے نہ صرف مزید مواقع ملیں گے بلکہ ان کیلیے آمدنی میں اضافے کے مواقع بھی موجود ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایلیٹ اور سپلیمنٹری پینل کے ماہانہ ریٹینر میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ کرکٹ بورڈ نے میچ آفیشلز کی میچ فیس، یومیہ الاؤنسز اور ریٹائرمنٹ کے فوائد میں بھی 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کی تعداد میں 7 کا اضافہ کردیا ہے۔ اب یہ تعداد 13 ہوگئی ہے۔نئے میچ آفیشلز میں علیم خان موسیٰ، اطہر لئیق، بلال خلجی، کامران چوہدری، خالد جمشید، محمد اسلم اور سہیل ادریس شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بیک وقت 8 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے

ایلیٹ امپائرز کے پینل کی تعداد بھی 14 سے بڑھا کر 23 کردی ہے۔9 میچ آفیشلز کو سپلیمنٹری سے ایلیٹ پینل میں ترقی دی گئی ہے، ان میں عبدالمقیط، اسلم بریچ، فاروق علی خان، غلام سرور، عمران اللّٰہ اسلم، کاشف سہیل، ماجد حسین، قیصر خان اور ذوالفقار جان شامل ہیں۔سپلیمنٹری پینل کے آفیشلز اگرچہ نان فرسٹ کلاس اور پاتھ وے میچوں میں ہوں گے لیکن وہ فرسٹ الیون کے میچوں کیلیے بھی دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 میچ ریفریز کو ترقی دی ہے ان میں ثمن ذوالفقار بھی شامل ہیں جو اس مرحلے تک آنے والی پہلی خاتون میچ ریفری ہیں۔ان کے علاوہ ابوالحسنات راؤ، اللّٰہ ڈتو، فضل اکبر شاہ، غلام مصطفیٰ، انعام اللّٰہ خان، امیرالدین انصاری، سمیع الحق اور سہیل خان شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین اور انٹرنیشنل پینل کے آفیشلز کا بھی اعلان کردیا ہے۔خواتین امپائرز میں عافیہ امین، حمیرہ فرح، نازیہ نذیر، رفعت مصطفی، صباحت رشید، سلیمہ امتیاز اور شکیلہ رفیق شامل ہیں۔انٹرنیشنل میچ آفیشلز کا پینل امپائرز علیم ڈار، آصف یعقوب، راشد ریاض وقار اور فیصل خان آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ میچ ریفریز میں محمد جاوید ملک اور علی نقوی شامل ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…