پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

زرمبادلہ کو بہتر بنانے کیلئے جو پیسے بیرون ممالک پڑے ہیں وہ ملک میں رکھیں، چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے، زرمبادلہ کو بہتر بنانے کیلئے جو پیسے بیرون ممالک پڑے ہیں وہ ملک میں رکھیں،حکومت کی مجبوریوں کو ہم سمجھ سکتے ہیں،

سب کی ذمہ داری ہے تعاون کریں جبکہ عدالت عظمیٰ نے غیر منقولہ پراپرٹی پر عائد سو فیصد ٹیکس دینے پر حکم امتناع جاری کردیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بیرون ملک اثاثوں پر ٹیکس نفاذ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے 100 فیصد ٹیکس ادا کرنے کی ایف بی آر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو غیر منقولہ جائیدادوں پر 50 فیصد ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا،فیصلے کا اطلاق منقولہ جائیداد پر نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس نئے ٹیکس سسٹم کی خامیوں کو دیکھنا ہوگا مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کریٹو ٹیکسیشن کرنا ہوگی، عدالت نے جو کچھ بھی کرنا ہے وہ آئین و قانون کے مطابق کرنا ہے۔ایف بی آر کے ممبر لیگل نے بتایا کہ یہ معاملہ اربوں کا ہے۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تو باقیوں کیساتھ زیادتی ہوگی۔ ٹیکس پالیسی پر ایسے ریلیف ملنا شروع ہوگیا تو مشکلات بڑھیں گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو سو فیصد ٹیکس ادا کرنا چاہیے تو عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…