ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مجھے اکتوبر میں انتخابات نظر نہیں آتے ،توسیع کا معاملہ آیا تو حمایت کروں گا’ راجہ ریاض

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور اسمبلی کی توسیع کا معاملہ آیا تو حمایت کروں گا، مجھے اکتوبر میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ،آئینی طور پر حکومت کو چھ ماہ کی توسیع دینے کی گنجائش موجود ہے ،یہ کیسے کہا جا سکتاہے کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کو نہیں چھوڑ رہے ،جو بندہ جیل سے گھر چلا جائے اس کا مطلب ہے اس نے کمٹمنٹ کی ہے ۔

جہانگیر ترین میرے بھائی ہیں لیکن ان کی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں راجہ ریاض نے کہا کہ انتخابات قریب آرہے ہیں یا نہیں اس کا پتہ نہیں ہے ابھی یہ افواہ ہی ہے ،مجھے اکتوبر میں انتخابات نظر نہیں آرہے ،میں سمجھتا ہوں کہ پہلے ملک کو معاشی طور پر کھڑا کرنا پڑے گا پھر انتخابات کی طرف جانا ہوگا اور میں خود اس کے حق میں ہوں ،آئین میں یہ گنجائش ہے کہ ہنگامی حالات کی صورت میں حکومت کو توسیع دی جا سکتی ہے ،چاہے آپ معاشی ایمر جنسی لگا دیں آئینی طور پر آپ اسے چھ ماہ کی توسیع دے سکتے ہیں، بطور قائد حزب اختلاف میں حکومت کو نہیں پاکستان کو سپورٹ کروںگا کیونکہ اس میں پاکستان کا فائدہ ہے ۔ راجہ ریاض نے کہا کہ آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں شاہ محمود قریشی پارٹی نہیں چھوڑ رہے ،یہ وقت بتائے گا،جو شخص اڈیالہ سے رہا ہوتا ہے اور گھر چلا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے کوئی نہ کوئی کمٹمنٹ کی ہے وگرنہ دوبارہ جیل میں واپسی ہوتی ہے ،شاہ محمو د قریشی کے معاملے میں دال میں کچھ کالا ہے ، وہ بھی تحریک انصاف کو چھوڑ یں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ بلنڈر ماریں اور قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کریں تو پھر ہر چیز جائز ہے ، ہم تو پی ٹی آئی چیئرمین کو بہت پہلے ہی پہچان گئے تھے کہ اس آدمی نے کیا کرنا ہے ۔ جو عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ لگائے ، فرح گوگی کے کہنے پرمعاملات کو چلائے اس نے ملک کی کیا خدمت کرنی ہے ، اس کا تکبر ٹوٹ گیا ہے ،اتنے مشکل وقت میں کوئی کھڑا نہیں ہوگا،عمران خان کو سب غلط مشورے دیتے تھے اور اب سب چھوڑ گئے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ جہانگیر ترین بڑے بھائی ہیں ان کی احترام کی جگہ ہے لیکن میں ان کی جماعت میں نہیں جارہا ،سیاسی طور پر میں ذہن بنا ہوا ہے میں نے کیا کرنا ہے ۔حکومت سے کوئی بھی شکایت نہیں جو بھی بات کی گئی وہ پوری کرنے کے لیے تیار ہیں اور کل بھی پوری کریں گے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے بلکہ دلیری سے اقدامات اٹھائے ہیں،میں موجودہ حکومت کو حالات کا ذمہ دار نہیں سمجھتا اس لئے گورنمنٹ فرینڈلی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…