منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

41 دن کی مہمان حکومت نے بدترین بجٹ پیش کرکے قوم کو دھوکا دیا، سراج الحق

datetime 11  جون‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 41 دن کی مہمان حکومت نے بدترین بجٹ پیش کرکے قوم کو دھوکا دیا ہے۔آرٹس کونسل میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابات 2023ء صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ہماری حکومتوں نے ہر وہ کام کیا جس کی ہدایت آئی ایم ایف نے دی۔ بجٹ کے کل حجم کا 7.4 سود اور سودی قرضوں کے لیے ہے۔

حکومت نے کوئی انقلابی فیصلہ نہیں کیا۔ 13 فیصد سے شرح سود 21 فیصد پر لے گئے۔ قرضے لینے کے لیے ہر بار نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ 24 کروڑ عوام کا ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کو 100 سال بھی ملیں تو یہ پاکستان کو روانڈا بنا سکتے ہیں مگر ترقی نہیں دے سکتے۔قومی اسمبلی میں مزدور اور غریب کی نمائندگی جاگیردار اور وڈیرے کرتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ ہمیں اللہ نے موقع دیا تو ہم سودی نظام کو دفن کردیں گے۔

عشر اور زکوٰۃ کا نظام قائم کریں گے۔امیرِ جماعت نے کہا کہ آج 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں،حکومت بتائے انہیں تعلیم دینے کیلئے کیا منصوبہ ہے۔ کیا سودی نظام کے بجائے مائیکرو فنانسنگ کا نظام نہیں لایا جاسکتا۔بلوچستان بارود کے ڈھیر پر ہے۔ خیبر پختونخوا میں روز لاشیں گرتی ہیں، امن کون قائم کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری عدالتوں کے جج خود اعتراف کرتے ہیں ہم انصاف نہیں کر سکتے،ہماری عدالتوں میں سلیکٹڈ انصاف ہو رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں کل سپریم کورٹ گیا تھا۔ 5، 6 سال سے کہہ رہا ہوں 436 لوگوں کا احتساب چاہتا ہوں،پاکستان میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔کنونشن سے لیاقت بلوچ نے کہا کہ چند خاندان اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار بن کر پاکستان کی سیاست کو برباد کررہے ہیں،ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کو بالا دستی کا شوق ہمیشہ رہا ہے،بیرونی اسٹیبلشمنٹ کا ہدف پاکستان کی بربادی ہے۔

انتخابات اور نئی ووٹر لسٹ ایک گورکھ دھندہ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے سانحات نے پاکستان کی سیاست کو یکسر بدل دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی لیڈر شپ ہٹ دھرمی اور ضد کو ختم کرکے مسائل کا حل تلاش کریں۔انہوںنے کہاکہ اداروں میں تصادم کی کیفیت ہے،عدلیہ کو آزاد ہونا چاہیے، اس کے فیصلوں نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کو اپنی ضد اور انا ختم کرکے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوگا،ملک کے حالات جتنے خراب ہو جائیں، حل صرف انتخابات میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…