جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

سعودیہ نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے آن لائن انویسٹر وزیٹر ویزا جاری کردیا

datetime 9  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی وزارت خارجہ نے وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے نیا ویزا متعارف کروادیا ہے جو ’مستشمر زائر‘ (انویسٹر وزیٹر) بزنس ویزا ہوگا جسے آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بزنس ویزے کے اجرا کا مقصد سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقفیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انویسٹر وزیٹر ویزا سعودی دفتر خارجہ کے نیشنل ویزا پورٹل کے ذریعے جاری کرایا جا سکے گا، جو سرمایہ کار بزنس ویزا حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں دفتر خارجہ کے مشترکہ نیشنل ویزا پورٹل پر آن لائن درخواست دینا ہوگی۔اگلے مرحلے میں درخواست پر کارروائی ہوگی اور فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا،انویسٹر کو بزنس ویزا ای میل پر موصول ہوگا۔پہلے مرحلے میں اس کا دائرہ محدود ہوگا جب کہ مخصوص ملکوں کے انویسٹرز ہی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔دوسرے مرحلے میں بزنس ویزا دیگر ملکوں کے انویسٹرز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا، اس کا مقصد ’سعودی وژن 203‘کے اہداف کی تکمیل میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…