پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

رات 2بجے بھی کال کرو تو نواز شریف ملاقات کیلئے بلا لیتے تھے، افتخار ٹھاکر

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رات 2 بجے بھی کال کرو تو ملاقات کے لئے فوری بلا لیتے تھے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ان سے بہت آسانی سے ملاقات ہوجایا کرتی تھی، انہیں کبھی بھی فون کرو تو آگے سے پوچھتے تھے کہ کون کون ہے؟

انہیں بتا ئوتو کہتے تھے کہ فوری آجا۔انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں رات کے 2بجے بھی کال کر کے کہو کہ 10منٹ بات ہو سکتی ہے؟ تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ 10منٹ کیوں، آدھا گھنٹہ بات ہو سکتی ہے فوری آجائیں۔ایک اور سوال پرافتخار ٹھاکر نے بتایا کہ حکمرانوں سے ہمیں کوئی کام نہیں ہوا کرتا تھا ہم تو میاں صاحب کے ساتھ جگتیں مارنے کے لئے چلے جایا کرتے تھے۔افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ یہ لوگ بہت پیارے ہیں، اب بھی اگر کبھی کسی پروگرام کیلئے لندن جانا ہو تو ان سے ملاقات کیلئے ان کے گھر چلے جایا کرتے ہیں جہاں وہ طعام وغیرہ کا انتظام کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…