جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اگر پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کھیلیں تو کون سے کھلاڑی مہنگے داموں فروخت ہوسکتے ہیں؟

datetime 3  جون‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے پاکستان کے کچھ اسٹارز کرکٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کھیلیں تو کون سے کھلاڑی مہنگے داموں فروخت ہوسکتے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ابتدائی سیزن میں پاکستان کے کئی کھلاڑی اس لیگ کا حصہ تھے جن میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، شعیب ملک، کامران اکمل اور محمد آصف شامل تھے تاہم دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستانی کرکٹرز پر آئی پی ایل کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے سنجے منجریکر اور ٹام موڈی نے ان پاکستانی کرکٹرز کا نام بتایا ہے جو اس لیگ میں مہنگی ڈیل کرسکتے ہیں۔سنجے منجریکر نے کہا کہ حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ اوور بولرز میں سے ایک ہیں، ان کی اسی صلاحیت کے باعث وہ آئی پی ایل کے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوں گے، میں پاکستانی کرکٹرز میں بیٹرز سے زیادہ بولرز کا انتخاب کرنا پسند کروں گا۔

منجریکر نے کہا کہ فخر زمان میں بھی کئی ٹیمیں دلچسپی ظاہر کرسکتی ہیں، محمد رضوان وہ ہوں گے جس سے ٹیم میں واضح اور نمایاں فرق آئیگا، کبھی کبھی جب بابر اور رضوان ایک ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں تو مجھے فکر شروع ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ٹام موڈی نے کہاکہ شاہین آفریدی، بابر اعظم، رضوان اور شاداب خان، پاکستان کے پاس بہت سارے لاجواب کھلاڑی ہیں، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں۔ٹام موڈی کے مطابق ‘ان میں سے شاہین شاہ آفریدی نمبر ون چوائس ہوگی۔واضح رہے کہ 2008 میں، کامران اکمل، یونس خان اور سہیل تنویر راجستھان رائلز کی ٹیم کا حصہ تھے جس نے آئی پی ایل کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…