جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کا وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

datetime 30  مئی‬‮  2023 |

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ عبدالقادر پٹیل فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔عمران خان کے بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ عبدالقادر پٹیل 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔نوٹس میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے یورین سیمپل سے شراب اور کوکین کے اجزا پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں عمران خان کی ذہنی حالت پر بھی سوالیہ نشان لگایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اْن کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں فریکچر نہیں پائوڈر نکلا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی 5، 6 ماہ پلستر چڑھا کر گھومے، مگر فریکچر نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…