نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کے شہر احمد آباد ،نلاس پوراور جوہا پورہ بھارت میں تین پاکستان وجود میں آگئے ،سرکاری محکموں نے بھی تسلیم کرلیا،احمد پور کی سڑکوں اور جوہاپورہ وجال پور کے درمیانی علاقے کو ‘واہگہ بارڈر’ کا نام دیدیاگیا ،تھانہ محرر نے پاکستان کا نام کنٹرول روم کی ہدایت کے مطابق لکھا،انسپکٹر گجرات پولیس برکت علی چائوڈا کی میڈیا سے گفتگو ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مسلم اکثریتی شہر احمد آباد کو گجرات پولیس نے ‘پاکستان ‘کا نا م دے دیا۔بھارتی کے مسلم اکثریتی شہر احمد آباد کو راکھیل پولیس نے چار مسلمانوں کے آپس میں جھگڑے کے بعد ایف آئی آرکے پتے میں”واٹوا، پاکستان ”کے رہائشی قرار دیا۔احمد آباد کو پاکستان کا نام دینا کوئی اچنبھے کی بات نہیں بلکہ یہاں کی سڑکوں کو ”واہگہ بارڈر ”اور ہندوئوں کے علاقے کو ”بھارت ”کا نام دیاگیاہے ۔راکھیل پولیس انسپکٹر برکت علی چائوڈا نے کہاکہ تھانے کے محرر نے پتے میں پاکستان اس لیے لکھ دیا کہ ہمیں سٹی کنٹرول روم سے ایسا لکھنے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہاں یہ عام سی بات ہے ۔یہاں کے رہائشی بھی اپنے آپ کی شناخت ‘پاکستان ‘کے رہائشی کے طورپر ظاہر کرتے ہیں ۔یہ صورتحال بھی تھانے کے علاقے نلاس پورہ سے جیسی ہیہے جہاں کے مسلمان خاندانوں نے شکایت درج کروائی کہ ان کے بجلی بلوں میں پتہ ”چھوٹا پاکستان ”لکھا جاتاہے ۔اسی طر ح مسلم اکثریتی علاقہ جوہا پورہ ”چھوٹا پاکستان ”کے نام سے جانا جاتاہے۔
جوہاپورہ سے ملحق ہندوئوں کے علاقے وجال پور کے درمیانی علاقے کو ‘واہگہ بارڈر’ کا نام دے یاگیا ہے
بھارت میں تین پاکستان وجود میں آگئے ،سرکاری محکموں نے بھی تسلیم کرلیا
19
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں