منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی میں کوئی شک تھا تو وہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نے دور کردیا‘ عمران خان

datetime 28  مئی‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رانا ثنا اللہ کی رات گئے کانفرنس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی میں کوئی شک تھا تو وہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نے دور کردیا،

خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیاجتنا اس فاشسٹ حکومت کی جانب سے سے کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ رانا ثنا اللہ میڈیا پر آکر خواتین کے ساتھ ہونے والے خوفناک واقعات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، جن خواتین کو گرفتار کیا گیا وہ پرامن احتجاج کے حق کو استعمال کررہی تھیں۔ ایک اور بیان میں عمران خان نے علی نواز اعوان کے گھر پر چھاپے کے دوران کی گئی توڑ پھوڑ پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی نواز اعوان کی رہائشگاہ کو منہدم کرنے اور ان کے گھر کے مرکزی دروازے کو گرانے کی شدید مذمت کرتا ہوں، حکام کی یہ تمام کارروائی افسوسناک اور نہایت بزدلانہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ علی نواز اعوان کی کی ضعیف والدہ اور ان کی ہمشیرہ، معذوری کے باعث جن کا شمار خصوصی افراد میں ہوتا ہے اس رہائشگاہ میں مقیم ہیں، اب تک کے اقدامات سے یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم سرکار اخلاقیات نام کی کسی شے سے واقف نہیں، پی ڈی ایم سرکار اللہ کے غضب سے ڈرے۔پی ڈی ایم اپنے فسطائی اقدامات کے ذریعے اللہ کے غضب کودعوت دے رہے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…