جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شہزاد وسیم ڈٹ گئے بطور پی ٹی آئی سینیٹر کام جاری رکھنے کا اعلان

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر چڑھائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کی سالمیت کو جو خطرات درپیش ہیں، اس کے لیے ایک مضبوط فوج بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان جس خطے میں واقع ہے، پاکستان کا جو پڑوسی ہے، ملک کی جو جغرافیائی حیثیت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نا مساعد حالات، معاشی تنگی کے باوجود پاک فوج نے ملک کی سالمیت کے لیے نہ صرف ہر قسم کی قربانی دی بلکہ اپنی پیشہ ورانہ سے ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ فوج کی مضبوطی اہم عنصر فوج اور عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی مضبوطی جہاں ایک طرف اس کی پیشہ ورانہ صلاحتیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ایک اہم عنصر فوج اور عوام کے درمیان رشتہ ہے، وہ رشتہ جو محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے، کوئی بھی ایسا قدم اور بیانیہ جو اس رشتے کو کمزور کرے، وہ درحقیقت پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے دیکھا میموگیٹ ہوئے، ڈان لیکس ہوئے، غیر ذمے دارانہ بیانات ا?تے رہے، وہ سب قابل مذمت تھے مگر جو 9 مئی کو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…