منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عماد وسیم، اعظم خان کا امریکی لیگ میں بھارتی فرنچائز سے معاہدہ

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم نے امریکہ کی میجر کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں سیٹل اورکاس سے معاہدہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی لیگ میں شامل سیٹل اورکاس کی ٹیم انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائز دہلی کیپٹلز کے شریک مالک کی ٹیم ہے، دونوں کرکٹرز نے لیگ میں شرکت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

اعظم خان اور عماد وسیم دونوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز نہیں ہیں تاہم قومی ٹیم کے جو کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہیں انہیں بورڈ سے این او سی لینا ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے امریکی لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم ایل سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے، لیگ انتظامیہ کم از کم ہر قومی کرکٹر کو 25 ہزار ڈالر ادا کرے گی۔یاد رہے کہ میجر کرکٹ لیگ 13سے 30جولائی کے درمیان امریکی شہر ڈلاس میں منعقد ہوگی جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔دوسری جانب انگلینڈ کے جارح مزاج بلیباز جیسن رائے نے لیگ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا ہے جبکہ دیگر انگلش کرکٹرز بھی انکی پیروی کیلئے تیار ہیں۔جیسن رائے کو 60 ہزار پاونڈ کی ادائیگی کررہا تھا تاہم اب وہ اس کنٹریکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں، کنٹریکٹ کی وجہ سے ان کو این او سی نہیں ملنا تھا تاہم اب وہ کوئی بھی لیگ کھیلنے کے لیے آزاد ہیں۔قبل ازیں بھارتی بورڈ نے جیسن رائے جیسے دوسرے کرکٹرز کو آفر کر رکھی ہے کہ وہ اپنے بورڈ سے معاہدے ختم کرکے لیگ کے لیے دستیابی دیں، بدلے میں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…