ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی خلا باز ریانہ برناوی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مکہ مکرمہ کی تصاویر لیں جنہیں ایک ویڈیو کی شکل میں میں سوشل میڈیا پر دکھایا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے مشن کے دوران مکہ مکرمہ کے بارے میں لی گئی ایک ویڈیو شائع کی اور تبصرہ کیا کہ اپنے تجربات مکمل کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے۔ نور علی نور ۔خلاباز علی القرنی نے خلا میں مصنوعی بارش کے تجربے کے آغاز کا اعلان کیا، جس سے مصنوعی بیج کی شرح کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ القرنی نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ویڈیو شائع کی، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے تجربے سے مصنوعی بیج کی شرح کو 50 فیصد تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔دو خلابازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے فرائض کا آغاز ایسے سائنسی تجربات سے کیا جو پہلی بار بیرونی خلا میں منعقد کیے گئے تھے۔ برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے لائیو تجربہ باکس کا استعمال کرتے ہوئے انفیکشن کے خلاف مدافعتی خلیوں کے ردعمل میں ایک تجربہ کیا تھا۔