مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے کہا ہے کہ حرم شریف میں کرین حادثے سے حج کی سرگرمیوں پر کسی قسم کا منفی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ حجاج کرام کی حفاظت ہمیشہ سے ہی ترجیح رہی ہے، حکومت نے کرین حادثے کے باعث متاثر ہونے والے مسجد کے حصے کی مقررہ وقت سے بھی قبل مرمت کردی ہے۔ اس حادثے کو حج کے معمولات پر اثرانداز نہیں ہونے دیا جائے گا، ولی عہد نے جمعرات کو سعودی سیکورٹی فورسز کی پریڈ کا بھی جائزہ لیا جس میں فورسز نے حجاج کرام کو حملوں اور حادثات سے بچانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔