پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کو بڑا دھچکا ، چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بڑا دھچکا لگ گیا،پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہو گئے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمال اکبر انصاری نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات پر دل رنجیدہ ہے

شہدا کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ،کوئی بھی پاکستانی فوج کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتانجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ان کاکہناتھا کہ میں 9 مئی کے واقعات سے مکمل طور پر لاعلم تھا ،یہ کیوں ہوا، کیسے ہوا، میری سمجھ سے باہر ہے۔ جمال اکبر انصاری نے کہاکہ ہم نے بچپن سے پاک فوج کی قربانیوں کو دیکھا ،9 مئی کو جناح ہاؤس سمیت اہم عمارتوں پر چڑھائی کرتے دیکھا تو دکھ ہوا ،کوئی بھی پاکستان کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتا ،ان کاکہناتھا کہ پاک فوج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہیں،پاکستان کی سیاست میں اس سے قبل پہلے کبھی نہیں دیکھا ،جس تحریک انصاف کو میں جانتا ہوں وہ ایسی نہیں تھی پر امن جماعت تھی ،لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ آتے تھے ،یہ سب کیسے ہوا میری عقل سے باہر ہے۔سابق چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ ایسا نہیں جس میں پارٹی کی ساکھ متاثر ہو ،جو چیز غلط ہے اسے غلط ہی کہوں گا ،ان کاکہناتھا کہ پولیس میرے گھر میں بھی بہت نازیبا انداز سے داخل ہوئی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں تھانے میں جا کر آگ لگا دوں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…