ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیرترین کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ، سربراہ کون ہوگا؟

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق نئی پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود ہوں گے جب کہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی

اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کےسیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران ایک ہفتے میں ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…